بنگلہ دیش سے سفارتی تعلقات منقطع اور تجارتی بائیکاٹ کیا جائے، جمیل گجر

بنگلہ دیش سے سفارتی تعلقات منقطع اور تجارتی بائیکاٹ کیا جائے، جمیل گجر
بنگلہ دیش سے سفارتی تعلقات منقطع اور تجارتی بائیکاٹ کیا جائے، جمیل گجر

  

روڈی پورٹ( بیورو رپورٹ)بنگلہ دیش کی وزیر اعظم حسینہ واجد کی طرف سے پاکستان کیخلاف مسلسل ہرزہ سرائی اور بیان بازی کیخلاف بنگلہ دیش کا بائیکاٹ کر دیا جائے،ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے رہنماءچوہدری جمیل گجر نے یہاں روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ حسینہ واجد کی پاکستان دشمنی یہاں تک بڑھ گئی ہے کہ پاکستان کی حمایت کرنیوالوں کی نمازِ جنازہ میں بھی شرکت کرنیوالوں کو سنگین نتائج بھگتنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔ وزیر اعظم پاکستان کو چاہئیے کہ وہ بنگلہ دیش سے سفارتی تعلقات منقطع کر کے اس سے تجارتی تعلقات کا بھی بائیکاٹ کیا جائے۔چوہدری جمیل گجر نے کہا کہ حکومت کسی شبہ میں نہ رہے 30 نومبر کو تحریک انصاف کے جیالوں کے آگے بند باندھنے کی کوشش نہ کی جائے اگر حکومت نے ایسا کرنے کی کوشش کی تو پورے پاکستان میں دمادم مست قلندر شروع ہو جائے گا۔

مزید :

عالمی منظر -