امریکہ میں دو مسلمان نوجوانوں کیخلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج

امریکہ میں دو مسلمان نوجوانوں کیخلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                       واشنگٹن(آن لائن)امریکا کے وفاقی پراسیکیوٹر کی طرف سے دو نوجوان امریکیوں پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ ان کا عسکری تنظیم داعش کے ساتھ تعلق رہا ہے۔ مذکورہ امریکی شہری امریکی ریاست مینی سوٹا کے رہائشی ہیں۔سرکاری ریکارڈ کے مطابق ان میں سے ایک صومالی نژاد امریکی کا نام عابدی نور اور عمر 20 سال ہے، جبکہ دوسرے امریکی عبداللہ یوسف کی عمر 18 سال ہے۔اسسٹنٹ اٹارنی جنرل جان کریلین کے مطابق ان دونوں پر الزام ہے کہ انہوں نے غیر ملکی دہشت گرد گروپ داعش کو مادی طور پر مدد کی ہے۔معلوم ہے کہ عابدی نور 29 مئی کو ترکی گیا تھا، جہاں بہت سے عسکریت پسند آگے شام میں گئے ہیں۔ اسے 16 جون کو واپس امریکا پہنچنا تھا لیکن وہ واپس نہ آیا۔دوسرے امریکی نوجوان یوسف کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ سکول جا رہا تھا۔ مجسٹریٹ نے یوسف کو اگلی سماعت تک زیر حراست رکھنے کا حکم دیا ہے۔واضح رہے عراق و شام میں عسکریت پسند جماعت داعش میں سولہ ہزار غیر ملکی عسکریت پسند شامل ہو چکے ہیں۔ جن میں سینکڑوں عسکریت پسندوں کا تعلق مغربی ممالک سے بتایا جاتا ہے۔امریکی اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا '' اس عالمی بحران سے نمٹنے کے لیے امریکی قیادت میں دنیا کے متعدد ملک سرگرم ہیں، اب تک ہم پندرہ سے زائد عسکریت پسندوں کے خلاد مقدمات دائر کر چکے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -