روس سے تنازعہ میں یوکرائن اکیلا نہیں امریکہ اور نیٹو کی یقین دہانی

روس سے تنازعہ میں یوکرائن اکیلا نہیں امریکہ اور نیٹو کی یقین دہانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

                             کیف(این این آئی)امریکہ اورنیٹو نے یوکرائن کو یقین دلایا ہے کہ روس سے تنازعے میں وہ اکیلا نہیں ہے بلکہ ہم سب ساتھ ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یوکرائنی وزیر اعظم آرسینی یاٹسینی ی±ک کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا کہ نیٹو کے سپریم کمانڈر فلپ بریڈلو اور وزیر اعظم نے ملک کےک مشرقی شورش زدہ علاقوں میں عسکری تعاون پر تبادلہ خیال کیا، بریڈلو نے اس دوران یوکرائنی وزیر اعظم کو بھرپور تعاون کا یقین بھی دلایا۔ اس ملاقات کے بعد امریکی جنرل فلپ بریڈلو نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہاکہ اس بحرانی صورتحال میں یوکرائن اکیلا نہیں ہے، یہ امر اہم ہے کہ یوکرائنی حکومت اس عزم کا اظہار کر چکی ہے کہ وہ نیٹو میں شمولیت کے حق میں ہے لیکن اس پر روس نے سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے،روسی حکومت کے مطابق اس قسم کی کوئی بھی پیشرفت اس خطے میں مزید تناو¿ کا باعث بن جائے گی۔

مزید :

عالمی منظر -