شاہد کپور اور عالیہ بھٹ کی نئی فلم کی عکسبندی مکمل

شاہد کپور اور عالیہ بھٹ کی نئی فلم کی عکسبندی مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ممبئی ( نیٹ نیوز) شاہد کپور اور عالیہ بھٹ کی نئی فلم ’’ شاندار‘‘ کی عکسبندی مکمل ہوگئی۔ فلم ’’ شاندار‘‘ کے ہدایتکار وکاس بھل ہیں جنہوں نے فلم ’’ کوئین‘‘ سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ ان کے مطابق شاندار کی عکسبندی مکمل ہوگئی ہے جو کہ دراصل ایک ایکشن پیک فلم ہے ۔ شاہد کپور گھر کو واپس ہوگئے ہیں۔ فلم کی شوٹنگ نئی دہلی میں کی گئی۔ اس فلم میں شاہد کپور کے والد معمر اداکار پنکج کپور اور سوتیلی بہن ثناء نے بھی کام کیا ہے ۔ فلم آئندہ سال ریلیز ہوگی۔

مزید :

کلچر -