اداکار سلمان خان کی فلم ’’ ڈاکٹر کیبی ‘‘ کی ریلیز کی تیاریاں مکمل

اداکار سلمان خان کی فلم ’’ ڈاکٹر کیبی ‘‘ کی ریلیز کی تیاریاں مکمل

  

ممبئی( نیٹ نیوز) اداکار سلمان خان کی پروڈیوس کردہ فلم ’’ ڈاکٹر کیبی ‘‘ کی ریلیز کی تیاریاں مکمل ہوگئی۔بھارتی میڈیا کے مطابق 48سالہ اداکار نے اپنے ٹوئیٹر اکاونٹ پر پوسٹ کیا ہے کہ ’’ ڈاکٹر کیبی ‘‘ 27نومبر کو امریکا میں ریلیز کی جارہی ہے جو کہ امریکا والوں کیلئے تھینکس گوینگ ڈے کا تحفہ ہے ۔ اس فلم کو سلمان نے امریکی پروڈیوسر کے ساتھ معاونت میں پروڈیوس کیا ہے جبکہ اس کی کاسٹ میں کترینہ کیف کی چھوٹی بہن ازابیل کیف ، کنال نئیر ، وینے رومانی اور ایڈیان پالکی شامل ہیں۔ فلم انگریزی زبان میں بنائی گئی ہے ۔

مزید :

کلچر -