گلوکارہ رابی پیر زادہ جنوری میں میوزیکل شو میں پرفارم کر نے امریکہ جائینگی

گلوکارہ رابی پیر زادہ جنوری میں میوزیکل شو میں پرفارم کر نے امریکہ جائینگی

  

لاہور(این این آئی )گلوکارہ رابی پیر زادہ جنوری کے آخر میں میوزیکل شو میں پرفارم کر نے کیلئے امریکہ روانہ ہوں گی ۔گلوکارہ امریکہ کی سات ریاستوں میں اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک ماہ تک قیام کریں گی اور ایک ماہ امریکہ میں قیام کر نے کے بعد فروری میں پاکستان واپس لوٹیں گی ۔ ذرائع کے مطابق رابی پیر زادہ امریکہ کی سات ریاستوں مسی سپی ‘لوزیانا ‘واشنگٹن ‘نیویارک‘نیوجرسی ‘لاس اینجلس اور ٹیکساس میں میوزیکل کنسرٹوں میں پرفارم کریں گی ۔ یاد رہیکہ گلوکارہ رابی پیر زادہ اس سے قبل بھی متعد د بار امریکہ میں میوزیکل شو زمیں پرفارم کر چکی ہیں اور امریکہ میں انکے پرستاروں کا ایک بڑا حلقہ موجود ہے جس میں پاکستانی کمیونٹی سمیت امریکی شہری بھی شامل ہیں ۔

مزید :

کلچر -