شوق کیلئے شوبز میں آیا ، جعلی شہرت کی ضرورت نہیں،شہزاد شیخ

شوق کیلئے شوبز میں آیا ، جعلی شہرت کی ضرورت نہیں،شہزاد شیخ
شوق کیلئے شوبز میں آیا ، جعلی شہرت کی ضرورت نہیں،شہزاد شیخ

  

لاہور(فلم رپورٹر) گلو کار شہزاد شیخ نے کہا ہے کہ میں شوق اور شہرت کیلئے شوبز میں آیا ہوں اور مجھے کسی جعلی شہرت کی ضرورت نہیں اپنے کام کی وجہ سے ہی عزت اور مقام حاصل کر ونگا ۔ گلو کار شہزادشیخ نے’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سفارش کے ذریعے آگے آنیوالے لوگوں کی شہرت بھی جعلی ہوتی ہے لیکن جو لوگ محنت سے آگے آئیں ان کا نام ہمیشہ زندہ رہتا ہے اور مجھے فخر ہے کہ میں آج جس مقام پر ہوں یہ سفارش سے نہیں بلکہ محنت سے حاصل کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گلوکاری کے شعبے میں ابھی بہت کچھ کر نے کی ضرورت ہے جس کیلئے حکو متی سطح پر اقدامات کر نا ناگزیر ہو چکا ہے ۔میری آڈیو البم’’اساں تیرے پچھے رل گئے‘‘مکمل ہوچکی ہے اور جلد ریلیز ہوجائے گی۔

مزید :

کلچر -