نجی تھیٹر کے پروڈیوسرفنکاروں کو یرغمال بنا کرزبردستی کام کروانے لگے

نجی تھیٹر کے پروڈیوسرفنکاروں کو یرغمال بنا کرزبردستی کام کروانے لگے

  

لاہور ( فلم رپورٹر ) پروڈیوسرفنکاروں کو یرغمال بنا کرزبردستی کام کروانے لگے۔ فحاشی کے ساتھ انتظامیہ نے فنکاروں اورشائقین ڈرامہ کے ساتھ مارکٹائی بھی شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق اداکارمختارچن کونجی تھیٹرنتظامیہ نے زبردستی ڈرامہ کروانے کی کوشش کی اوراسے تشدد کانشانہ بنایا۔ تھیٹرکے سیکیورٹی گارڈز نے پروڈیوسرکے ایماء پر اداکارکی پٹائی کی۔ جس پردیگرفنکاروں نے اپنے آپ کوبچانے کیلئے مختارچن کا ساتھ دینے کی بجائے تھیٹرانتظامیہ کا ساتھ دیا۔ اس واقعہ پرلاہورکے مختلف تھیٹرکے فنکاروں نے شالیمارتھیٹرکی انتظامیہ کے رویے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے۔ جب اس سلسلہ میں مختارچن سے رابطہ کیا گیا توانہوں نے بتایا کہ پروڈیوسر مجھ سے زبردستی ڈرامہ کروانا چاہتے تھے میں نے ڈرامہ سائن کرنے سے معذرت کی توانہوں نے اپنے سیکیورٹی گارڈز کو بلوا کر مجھ پربے جا تشدد کیا۔ اس دوران کسی بھی فنکار نے میری مدد نہ کی۔ تھیٹرپروڈیوسرایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل قیصرثناء اللہ خان نیتھیٹرانتظامیہ کے اس رویے پرشدیداحتجاج کیا ہے اورکہا ہے کہ فنکاررزق کمانے کیلئے گھرسے نکلتاہے اوراس کو کوئی بھی زبردستی کام نہیں کرواسکتا۔تھیٹرنتظامیہ نے جورویہ اختیارکیا ہے ، اس کی ایسوسی ایشن پرزورمذمت کرتی ہے۔

مزید :

کلچر -