سونم کپور نے نئی فلم ’’ڈولی کی ڈولی ‘‘ کا پوسٹر لانچ کر دیا

سونم کپور نے نئی فلم ’’ڈولی کی ڈولی ‘‘ کا پوسٹر لانچ کر دیا
سونم کپور نے نئی فلم ’’ڈولی کی ڈولی ‘‘ کا پوسٹر لانچ کر دیا

  

ممبئی( نیٹ نیوز) اداکارہ سونم کپور نے اپنی نئی فلم ’’ڈولی کی ڈولی ‘‘ کا پوسٹر لانچ کر دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سونم کپور نے اپنی نئی فلم کا پہلا پوسٹر ٹوئٹر پر اپنے اکاؤنٹ پر اپنے مداحوں کیلئے جاری کیا اور ساتھ ٹوئیٹ میں کہا کہ ’’ صرف ڈولی جانتی ہے کہ ڈولی کس کی ہے ‘‘ اس کامیڈی فلم کو مختصر نام ڈی کے ڈی دیا گیا ہے جس کے ہدایتکار ابھیشک ڈوگرا ہیں اور فلم کو ارباز خان نے پروڈیوس کیا ہے ۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں راجکمار راؤ اور پلکیت سمراٹ شامل ہیں۔ مذکورہ فلم 6فروری 2015ء کو ریلیز کی جائیگی۔

مزید :

کلچر -