شالیمار تھیٹر میں آج نیا ڈرامہ’’ یہ کیسا عشق ہے ‘‘شروع ہوگا

شالیمار تھیٹر میں آج نیا ڈرامہ’’ یہ کیسا عشق ہے ‘‘شروع ہوگا
شالیمار تھیٹر میں آج نیا ڈرامہ’’ یہ کیسا عشق ہے ‘‘شروع ہوگا

  

لاہور(فلم رپورٹر)شالیمار تھیٹر میں آج سے نیا ڈرامہ’’ یہ کیسا عشق ہے ‘‘شروع ہوگا ۔پروڈیوسر ملک طارق کے اس ڈرامہ کو اداکار سرفراز وکی نے ڈائریکٹ کیا ہے سرفراز وکی ڈرامہ میں ایک اہم کردار ادا کررہے ہیں ۔وردہ اور آشا چوہدری پہلی بار ایک ساتھ پرفارم کریں گی’’پاکستان‘‘سے گفتگو کرتے ہوئے ملک طارق نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنے تھیٹر میں اعلیٰ اور معیاری ڈرامے پیش کئے ہیں میں مستقبل میں اپنی روایت کو برقرار رکھوں گا ۔وردہ نے ’’یہ کیسا عشق ہے‘‘کے بارے میں کہا کہ ڈرامہ میں مقصدیت اور پیغام دونوں ہونگے ۔اس ڈرامہ میں میرا رول پاور فُل ہونے کے ساتھ ساتھ پرفارمنس سے بھرپور ہے ۔میں نے ’’یہ کیسا عشق ہے‘‘کے لئے خصوصی ڈانس آئٹم تیار کئے ہیں۔مجھے بے حد خوشی ہے کہ میرے پرستار میرے کام کو پسند کرتے ہیں۔آشا چوہدری نے کہا ہے کہ جب تک نئی اداکار ائیں سیکھنے کے عمل میں حصہ نہیں لیں گی اس وقت تک تھیٹر کاماحوال بہتر نہیں ہوسکتا ،حکومتی سر پرستی نہ ہونے کے باعث شوبز انڈسٹری زوال پذیر ہے ۔ وردہ نے کہا کہ نئی ادکارائیں راتوں رات امیرہونے کے چکروں میں شوبزمیں شارٹ کٹ راستہ اختیار کر رہی ہیں ۔

مزید :

کلچر -