پریانکا چوپڑ ا فلم کی شوٹنگ کے دوران بے ہوش ہوگئیں

پریانکا چوپڑ ا فلم کی شوٹنگ کے دوران بے ہوش ہوگئیں
پریانکا چوپڑ ا فلم کی شوٹنگ کے دوران بے ہوش ہوگئیں

  

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا فلم ’باجیراؤ مستانی‘ کی شوٹنگ کے دوران گر کر بے ہوش ہو گئیں۔تفصیلات کے مطابق پریانکا چوپڑا اپنی نئی آنے والی فلم ’باجیراؤ مستانی‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھیں جس دوران اْنہوں نے سر میں درد کی شکایت کی اور پھر شوٹنگ کے دوران اچانک سیٹ پر گرکر بے ہوش ہو گئیں۔ پریانکا چوپڑا کے بے ہوش ہونے کے باعث فلم کو شوٹنگ روک دی گئی اور اداکارہ کے طبی معائنے کے لئے فوری طور پر ڈاکٹر کو بلایا گیا۔ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ اداکارہ مسلسل شوٹنگ کے باعث ہونے والی تھکاوٹ کی وجہ سے بے ہوش ہوئیں۔

مزید :

کلچر -