جنوبی کوریا کے فاضل حسابات جاریہ کا حجم 9 بلین ڈالر ہوگیا

جنوبی کوریا کے فاضل حسابات جاریہ کا حجم 9 بلین ڈالر ہوگیا

  

سیؤل (اے پی پی) جنوبی کوریا کے فاضل حسابات جاریہ کا حجم اکتوبر میں بڑھ کر9 بلین ڈالر پر آگیا۔ جنوبی کورین کرنٹ اکاؤنٹ سر پلس ستمبر میں 7.4 بلین ڈالر پر تھا جو اکتوبر میں غیرملکی تجارت اور سروس میں اضافے کے باعث بڑھ کر9 بلین ڈالر پر آگیا۔ جنوبی کوریا کی اکتوبر میں برآمدات52.2 بلین ڈالر کی رہیں جو ستمبر میں 50.7 بلین ڈالر پر تھیں۔ اسی طرح دارالحکومت43.5 بلین ڈالر کے ساتھ 8.7 بلین ڈالر مجموعی سر پلس میں رہیں۔

سروسز اکاؤنٹس جن میں اوورسیز دوروں پر اٹھنے والے اخراجات اور رائلٹی کی ادائیگی شامل ہیں، کے خسارے میں کمی آئی اور یہ میزانیہ250 ملین ڈالر پر آگیا جو280 ملین ڈالر پر تھا۔ اکتوبرمیں مجموعی طور پر فاضل حساب جاریہ70.6 بلین ڈالر رہا۔ جنوبی کوریا کے سنٹرل بینک نے رواں سال کے آخر تک کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کا ہدف84 بلین ڈالر مقررکیا ہے۔

مزید :

کامرس -