سنٹرل فارسٹ پروڈکٹس کی رضا کارانہ طور پر لاہور سٹاک ا یکسچینج سے ڈی لسٹنگ کیلئے درخواست

سنٹرل فارسٹ پروڈکٹس کی رضا کارانہ طور پر لاہور سٹاک ا یکسچینج سے ڈی لسٹنگ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر)سنٹرل فارسٹ پروڈکٹس لمیٹڈ نے رضا کارانہ طور پر لاہور سٹاک ا یکسچینج سے ڈی لسٹنگ کے لئے درخواست دی جس کو منظور کرتے ہوئے ایل ایس ای نے سنٹرل فارسٹ پروڈکٹس لمیٹڈ کو ڈی لسٹ کر دیا۔ کیونکہ کمپنی کے اقلیتی حصص یافتگان نے بائی بیک قانون کے تحت اپنے شیئرز کمپنی کو واپس دینے کے لئے درخواستیں جمع کروا دی تھیں ۔ 4.00 روپے فی شیئر کے حساب سے واپس لئے گئے حصص کی تفصیل کمپنی نے لاہور سٹاک ایکسچینج کی لسٹنگ کمیٹی کو بجھوا دی تھی ۔ ڈی لسٹنگ کی کوالیفائی کیلئے سپانسر کے علاوہ حصص یافتگان کے پاس موجود 4 لاکھ 10 ہزار 500 شیئرزمیں سے 41 ہزار 50 شیئرز خریداری سے مشروط ہیں۔ اس سلسلے میں کمپنی کے شیئر ز ، حصص یافتگان سے خریدنے والے ایجنٹ قاسم انوسٹمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ نے 60 دنوں میں کمپنی کے56 ہزار800 شیئرز واپس خرید لئے ہیں اس طرح کمپنی نے لاہور سٹاک ایکسچینج کے لسٹنگ ریگولیشن کی شق نمبر 30 (سی) یعنی وائیلنٹری طور پر ڈی لسٹنگ کے تمام قواعد و ضوابط مکمل کر دیئے ہیں۔
ل
ہذا لاہور سٹاک ایکسچینج نے سنٹرل فارسٹ پروڈکٹس لمیٹڈ کو ڈی لسٹ کر دیا ہے۔ اس کمپنی کے ڈی لسٹ ہونے سے لاہور سٹاک ایکسچینج پر لسٹڈ کمپنیوں کی تعدادکم ہو کر 431 رہ جائے گی۔سنٹرل فارسٹ پروڈکٹس لمیٹڈ کے وائیلنٹری ڈی لسٹنگ کے تمام قواعدو ضوابط مکمل کرنے پر لاہور سٹاک ایکسچینج کے مینجنگ ڈائریکٹر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر جناب آفتاب احمد چوہدری نے کمپنی کے حصص یافتگان اور مینجمنٹ کو مبارک باد پیش کی۔ اس موقع پر لاہور سٹاک ایکسچینج کی طرف سے سرمایہ کاروں کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہی پیش کی جس میں لاہورسٹاک ایکسچینج کا کمپیوٹرائزڈ ، آٹو میٹڈ اور شفاف سسٹم شامل ہے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ لاہور سٹاک ایکسچینج ملک کا واحد ایکسچینج ہے جس کے ایک سے زیادہ ٹریڈنگ فلورز ہیں جن سے سرمایہ کار فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔

مزید :

کامرس -