100انڈیکس 31400اور 31300کی نفسیاتی حدوں سے گر گیا

100انڈیکس 31400اور 31300کی نفسیاتی حدوں سے گر گیا

  

کراچی (اکنامک رپورٹر)کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز جمعرات کو کو اتارچڑھاؤ کے بعدمندی رہی اور کے ایس ای 100انڈیکس 31400اور 31300کی نفسیاتی حدوں سے گر گیا ۔ سرمایہ کاری مالیت میں50ارب43کروڑ روپے سے زائدکی کمی ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت19.66فیصد کم جبکہ62.01 حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔ حکومتی مالیاتی اداروں ،مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ ،توانائی اورسیمنٹ سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا ۔ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای 100انڈیکس 31544پوائنٹس کی بلند سطح پر بھی ریکارڈ کیا گیا ۔تاہم بعد ازاں سیاسی افق پر چھائی بے چینی اور 30نومبر کو اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے حوالے سے مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظر آئے اور انہوں نے اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی ،جس کے باعث تیزی کے اثرات زائل ہوگئے ۔ مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس184.37پوائنٹس کمی سے 31270.10 پوائنٹس پر بند ہوا ۔ مجموعی طور پر 387 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا ،جن میں سے 122کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ ، 240 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ25کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا ۔سرمایہ کاری مالیت میں50ارب،43کروڑ17لاکھ 61ہزار 401روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کار کی مجموعی مالیت گھٹ کر 72کھرب6ارب 97 کروڑ 79 لاکھ 54ہزار34روپے ہوگئی ۔

جمعرات کو مجموعی طور پر کاروباری سرگرمیاں19کروڑ77لاکھ18ہزار 760شیئرز رہیں جو بدھ کے مقابلے میں4کروڑ83لاکھ88ہزار شیئرزکم ہیں ،قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے فلپ مورس پاک کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت31.33روپے اضافے سے990.33روپے اورایبٹ لیبارٹریز کے حصص کی قیمت28.04روپے اضافے سے 844.42روپے ہوگئی ۔نمایاں کمی رفحان میظ کے حصص میں ریکارڈ کی گئی ،جس کے حصص کی قیمت200.00روپے کمی سے10200.00جبکہ ہینو پاک کے حصص کی قیمت31.08روپے کمی سے 893.38روپے ہوگئی ۔جمعرات کو جہانگیر صدیقی اینڈ کو کی سرگرمیاں2کروڑ4لاکھ33ہزار شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت1روپے کمی سے15.72روپے جبکہ ٹی آر جی لمیٹڈ کی سرگرمیاں1کروڑ72لاکھ 99ہزار شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہیں ،جس کے شیئرز کی قیمت63پیسے اضافے سے11.43روپے ہوگئی ۔ کے ایس ای 30انڈیکس170.55پوائنٹس کمی سے 20447.75پوائنٹس ،کے ایم آئی 30انڈیکس347.07پوائنٹس کمی سے 50022.46جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس164.61پوائنٹس کمی سے 22881.27پر بند ہوا ۔

مزید :

کامرس -