نسل کشی کے درآمدی جینز کو متعارف کروانے کافیصلہ خوش آئند ہے:جے آئی ہاشمی
لاہور (پ ر) دی اینیمل فاونڈیشن نے پنجاب لائیو سٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ بورڈ کی جانب سے دودھ اور گوشت کی پیداوار کو مزید بڑھانے کے لئے پنجاب کے16اضلاع میں نسل کشی کے درآمد شدہ جینز کو متعارف کروانے کے فیصلے کو خراج تحسین پیش کرتے ہو ئے کہاہے کہ اس سے نہ صرف پاکستان گوشت اور دودھ کی پیداوار میں خود کفیل ہو گا بلکہ دودھ اور گوشت کو ایکسپورٹ کرکے قیمتی زر مبادلہ بھی حاصل ہو گا ، دی اینیمل فاونڈیشن کے چیئر مین جے آئی ہاشمی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جن ممالک نے دودھ اور گوشت کی پیداوار میں ترقی کی ہے انکی معاشی و اقتصادی ترقی میں غیر معمولی اضافہ ہو اہے ، انہوں نے کہا کہ زراعت اور لائیوسٹاک کسی بھی ملک کی انڈسٹری کے لئے خام مال کی فراہمی میں انتہائی اہم کردار ادا کرتی ہے ، انہوں نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ ملک میں لائیوسٹاک کی ترقی کے ساتھ ساتھ جانوروں کے حقوق کے لئے پنجاب اسمبلی میں پیش کئے جانے والے بل کو فوری طور پر پاس کیا جائے کیونکہ اس کے بغیر لائیو سٹاک کی پیداوار بڑھانا ممکن نہیں ہے لہذا مہذب قوموں کی طرح جانوروں کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے حکومت سمیت معاشرے کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔