سسٹنبلیٹی ایکس چینج کانفرنس‘ ہنر مند افرادی قوت کی پیداوار کیلئے سرکاری اور نجی شعبے کاربط ضروری ہے:ماہرین

سسٹنبلیٹی ایکس چینج کانفرنس‘ ہنر مند افرادی قوت کی پیداوار کیلئے سرکاری اور ...

  

لاہور(کامرس رپورٹر)کارپوریٹ سیکٹر کے ماہرین اور رہنماؤں نے مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق ہنر مند افرادی قوت کی پیداوار کے لئے سرکاری اور نجی شعبے اور بامعنی روابط کے لئے زور دیا اور تکنیکی اور پیشہ ورانہ تعلیم اور تربیت کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔’’ سسٹنبلیٹی ایکس چینج کانفرنس‘‘کے عنوان سے منعقد کی جانے والی قومی کانفرنس کا واضح پیغام تھا جس کو اینگرو نے شراکت داروں کے تعاون سے پائیدار اقتصادی اور سماجی ترقی کے حصول کے لئے نوجوانوں کی صلاحیتوں میں ترقی کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے منعقد کیا۔ کانفرنس کوTVET ریفارم سپورٹ پروگرام کی حمایت حاصل تھی جسے یورپی یونین ، نیدرلینڈ اور برطانیہ کے سفارت کانوں اوروفاقی جمہوریہ جرمنی کی طرف سے مالی تعاون حاصل ہے۔ TVET کوجرمن وفاقی وزارت اقتصادی تعاون اور ترقی (BMZ) کی طرف سے کمیشن کیا گیا ہے۔

مہمانوں میں سفیر یورپین لارش گنرویگر مارک ، سفیر نیدر لینڈ مارسیل دی ،وینک ، سفیر جرمنی ڈاکٹر سائرل نن اور سفیر ناروے لیف ہولگر لارسن نے بحیثیت گیسٹ آف آنر کانفرنس میں شرکت کی نمائندوں اور کارپوریٹ لیڈران کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ اس کانفرنس کا مقصد نوجوانوں پر پائیدار انویسٹمنٹ پر خصوصی توجہ کے ساتھ اس طرح حکومت ، عطیہ دہندگان کے طور پر اہم اسٹیک ہولڈرز، این جی اوز کے ساتھ معیار زندگی، تربیت اصلاحات اور روزگار کے مواقع پر بات چیت کا آغاز کرنا تھا۔

مزید :

کامرس -