گاڑیوں کی فروخت میں 4 فیصداضافہ

گاڑیوں کی فروخت میں 4 فیصداضافہ

  

کراچی (آئی این پی)پاکستان میں مقامی سطح پر تیار کردہ گاڑیوں کی فروخت رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران 4 فیصد کے اضافے سے چوالیس ہزار پانچ سو پچاس یونٹس رہی۔آٹو انڈسٹری کے اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا اکتوبر 2014 کے دوران فروخت کی جانے والی گاڑیوں کی تعداد گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں فروخت کی جانے والی 42 ہزار 796گاڑیوں سے 4فیصد زائد ہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر 2014کے دوران گاڑیوں کی فروخت 12ہزار 651 یونٹس رہی جو اکتوبر 2013 میں فروخت کی جانے والی 9 ہزار 955 یونٹس سے 28 فیصد زائد ہیں۔

مزید :

کامرس -