حکومت کی عدم توجہ ،قالین بافی کی صنعت زبوں حالی کا شکار

حکومت کی عدم توجہ ،قالین بافی کی صنعت زبوں حالی کا شکار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اکنامک رپورٹر)حکومت کی عدم توجہ کے باعث قالین بافی کی صنعت زبوں حالی کا شکار ہے،گذشتہ دس سال کے دوران قالینوں کی سالانہ برآمد میں ساٹھ فیصد تک کمی ہوگئی۔کارپیٹ مینوفیکچررز ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے مطابق حکومت کی عدم توجہ اور تعاون کے باعث قالین بافی کی صنعت زبوں حالی کا شکار ہے، دس سال پہلے پاکستان اور بھارت کی سالانہ برآمدات پینتیس کروڑ ڈالر تھیں۔ آج بھارت کی برآمدت ایک ارب ڈالر سے تجاوز کرگئیں جبکہ پاکستانی قالین کی برآمد ساٹھ فیصد تک گر گئی۔ حکومت کو اس کی برآمدات کی مد میں سالانہ تیرہ کروڑ ڈالرکا نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے، پاکستان میں ہاتھ سے بنے قالین تیار کیے جاتے ہیں،جبکہ دیہی علاقوں میں اس صنعت سے وابستہ افراد کوتربیت فراہم نہیں کی جاتی، ساتھ ہی مالی مشکلات کے باعث اس صنعت کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

مزید :

کامرس -