طبی آلات کی برآمدات میں اضافہ

طبی آلات کی برآمدات میں اضافہ

  

اسلام آباد(آئی این پی) رواں مالی سال ستمبر کے دوران طبی آلات کی برآمد ات 53 لاکھ ڈالر کا اضافے سے 3 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال ستمبر کے دوران 30.7 ملین ڈالر مالیت کے طبی آلات برآمد کیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال ستمبر 2013 کے دوران طبی آلات کی برآمدات سے 25.4 ملین ڈالر کا زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔

اس طرح رواں مالی سال گزشتہ مالی سال کے ماہ ستمبر کے مقابلے میں 50 لاکھ ڈالر سے زائد کا قیمتی زرمبادلہ کمایا گیا ہے۔

مزید :

کامرس -