پنجاب بینک نے یواے ای سے 9ملین امریکی ڈالر ریکور کر لئے

پنجاب بینک نے یواے ای سے 9ملین امریکی ڈالر ریکور کر لئے

  

 لاہور(کامرس رپورٹر)عوام شاید چند سال پہلے دی بینک آف پنجاب میں وقوع پذیر ہونے والے حارث گروپ کے مالیاتی اسکینڈل کو بھول چکے ہوں گے۔ تاہم، بینک کی موجودہ منجمنٹ نے اس سلسلے میں عوام کی ایک ایک پائی وصول کرنے کے لئے پاکستانی اور غیر ملکی عدالتوں میں ہونے والی اس قانونی جنگ میں کبھی ہار نہیں مانی۔اس سلسلے میں بینک نے نہ صرف ڈیفالٹرزکے ملک میں موجودا ثاثوں سے وصولیاں کیں بلکہ بینک کی جانب سے متحدہ عرب امارات کی عدالتوں میں موجود ا ن ڈیفالٹرزکے نقد اور دیگر اثاثوں سے رقم ریکور کرنے کے لئے قانونی کارروائی کا آغاز بھی کیا۔دی بینک آف پنجاب کی موثر قانونی کارروائی کے نتیجے میں حارث گروپ کے دو اہم ملزمان کے متحدہ عرب امارات میں موجود بینک اکاؤنٹس سے900ملین پاکستانی روپے کے مساوی رقم وصول کر لی گئی ہے۔ بیرونِ ملک عدالتی کارروائی اور سپریم کورٹ آف پاکستان کی مدد کے ذریعے کھاتہ داران، حصص داران اور عوام الناس کے مفاد کو مدِ نظر رکھتے ہوئے کی گئی وصولی بینک کی مالیاتی ساکھ کو مزید مستحکم کرنے میں مدد کرے گی۔

مزید :

کامرس -