حکومت نے چینی کی درآمد پر 20فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی

حکومت نے چینی کی درآمد پر 20فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی

  

اسلام آباد (آئی این پی)حکومت نے چینی کی در آمد پر 20 فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کر دی ۔ ایف بی آر نے ریگولیٹری ڈیوٹی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے مطابق ریگولیٹری ڈیوٹی کا اطلاق پاکستان کسٹمز ٹیرف کی مد میں ہو گا۔ کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کچھ روز قبل مزید پانچ لاکھ ٹن چینی بر آمد کرنے اور در آمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی عائد کرنے کی منظوری دی تھی۔ شوگر ملز ایسوسی ایشن کے وفد نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات میں یہ مطالبات پیش کئے تھے۔

مزید :

کامرس -