لاہور سٹاک مارکیٹ
لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز مندی کا رجحان رہا - مجموعی طور پر96کمپنیوں کے حصص میں کاروبارہوا۔13 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ23کمپنیوں کے حصص میں کمی۔ جبکہ60کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا ۔ایل ایس ای 25انڈیکس6.80پوائینٹس کی کمی کے ساتھ5306.05 پربندہوا ۔مارکیٹ میں کل13لاکھ63ہزار100حصص کا کاروبار ہو ا ۔ جبکہ گزشتہ روز13لاکھ34ہزار 100 حصص کا لین دین ہوا تھا ۔ مارکیٹ میں جن کمپنیوں کے سودے سرفہرست رہے ا ن میں پاکستان انٹرنیشنل ا ئر لائنز کارپوریشن لمیٹڈ کے4لاکھ86ہزار500 حِصص۔میپل لیف سیمنٹ فیکٹری لمیٹڈکے2 لاکھ4 ہزار500 حصص۔ جبکہ سمٹ بنک لمیٹڈ کے1 لاکھ62 ہزار500 حِصص فروخت ہوئے۔
آج سب سے زیادہ اضافہ ملت ٹریکٹرز لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جس کی قیمت6.96روپے بڑھ گئی ۔ سب سے زیادہ کمی اینگرو کارپوریشن لمیٹڈ کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت6.75روپے کم ہو گئی۔