عمران خان 7 دن سے زیادہ جیل میں نہیں رہ سکتے ، حکومت کمزور نہیں لیکن فیصلے لیتے ہوئے سوچنا پڑتا ہے : خواجہ سعد رفیق

عمران خان 7 دن سے زیادہ جیل میں نہیں رہ سکتے ، حکومت کمزور نہیں لیکن فیصلے ...
عمران خان 7 دن سے زیادہ جیل میں نہیں رہ سکتے ، حکومت کمزور نہیں لیکن فیصلے لیتے ہوئے سوچنا پڑتا ہے : خواجہ سعد رفیق

  

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 7 دن سے زیادہ جیل میں نہیں رہ سکتے۔حکومت کو کمزور نہ سمجھا جائے ، ہمیں فیصلہ کرتے ہوئے بہت سے پہلووں کو دیکھنا پڑتا ہے۔نجی ٹی وی انٹرویو دیتے ہوئے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ حکومت کسی طور بھی شاہراہ دستور بند کرنے کی اجازت نہیں دے سکتی اور اگر عمران خان نے معاہدہ نہ کیا تو ان کو جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران خان اب عمر کے اس حصے میں ہیں جہاں وہ صبر نہیں کر سکتے۔ان کے کچھ مسائل ایسے ہیں جو ہم سامنے نہیں لا سکتے۔ انہوں نے تحریک انصاف کی قیادت کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک نے گزشتہ دو سالوں سے کوئی ٹیکس نہیں دیا جبکہ گزشتہ سال ہی وزیر اعظم نواز شریف نے 45 لاکھ جبکہ عمران خان نے ایک لاکھ 94 ہزار ٹیکس دیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارا سیاسی حق ہے کہ ہم عمران خان کی اصلیت کو لوگوں کے سامنے لے کر آئیں۔دھرنوں اور خیبر پختونخواہ کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سعد رفیق نے کہا کہ تحریک انصاف کے دھرنوں میں کرسیاں خالی ہوتی ہیں اور کبھی کبھار چند لوگ آ جاتے ہیں۔اور اگر ان کی حکومت کی پرفارمنس دیکھی جائے تو وہ بالکل ناکام نظر آتی ہے۔

مزید :

لاہور -اہم خبریں -