نان بائیوں کے خلافآپریشن تیزتر کیا جائے،بلال یاسین

نان بائیوں کے خلافآپریشن تیزتر کیا جائے،بلال یاسین

  

لاہور ( کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر خوراک و چیئرمین کابینہ پرائس کنٹرول کمیٹی بلال یاسین نے ہدایت کی ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں مزید ممکنہ کمی پر موثر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لئے تمام متعلقہ ادارے اپنی تیاریاں مکمل رکھیں تا کہ حکومتی فیصلے کے فوائد عوام تک پہنچیں انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی بھلائی کے لئے سرگرم عمل ہے یہ بات انہوں نے سول سیکرٹریٹ کمیٹی روم میں ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری ، سیکرٹریز ٹرانسپورٹ، صنعت، زراعت، لائیوسٹاک، انفارمیشن، خوراک اور صحت کے علاوہ تمام ڈویژنل کمشنرز آن لائن تھے اجلاس کو کمشنر راولپنڈی نے بتایا کہ پٹرول اور ٹرانسپورٹ سے متعلق حکومتی ہدایات کے مطابق سو فیصد عملدرآمد کرایا جا رہا ہے اورجاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مسافروں سے کرایہ وصول کیا جا رہا ہے کمشنر فیصل آباد نے بتایا کہ فیصل آباد ڈویژن کے چند روٹس پر بے قاعدگی دیکھنے میں آئی ہے جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے 600 گاڑیوں کو 11 لاکھ روپے کے جرمانے جبکہ 40 مالکان کو گرفتار کر لیا گیا اسی طرح مسافروں سے زائد وصول کیا گیا کرایہ انہیں موقع پر واپس دلایا جا رہا ہے اجلاس کو بتایا گیا کہ تمام مسافر بسوں ، ویگنوں پرنئے کرایہ نامہ کے سٹکرزلگوا دیئے گئے ہیں اور بس اڈوں پر پینا فلیکس اور بینرز آویزاں ہیں ۔ بعد ازاں صوبائی وزیر خوراک نے پرائس کنٹرول کمیٹی سے متعلق بلائے گئے اجلاس کی صدارت کی اجلا س میں سیکرٹری صنعت نے بتایا کہ پٹرولیم کی قیمتوں میں کمی کے باعث اشیائے خورد و نوش کی قیمتو ں میں کافی کمی واقع ہوئی ہے ۔ اسی طرح چاول کی قیمت میں بھی 40 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ دالوں کی قیمتو ں میں کمی کے لئے دالیں امپورٹ کی جا رہی ہیں ۔ ڈائریکٹر فو ڈ نے اجلاس کو بتایا کہ اس وقت 44 شوگرملوں میں سے 19 ملوں میں کرشنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ بقایا ملوں میں یکم دسمبر سے کرشنگ شروع کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس وقت 8 لاکھ میٹرک ٹن چینی سٹاک میں موجود ہے اور مستقبل میں چینی کی قیمت میں کسی قسم کے اضافہ کی توقع نہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ جنوبی پنجاب میں چینی 52 روپے فی کلو جبکہ سنٹرل پنجاب اور اپر پنجاب میں 54 روپے فی کلو فروخت کی جا رہی ہے اس موقع پر صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین نے کمشنر لاہور کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پولٹری پر ناجائز منافع خوری اور اس کے کم وزن فروخت پر فوری ایکشن لیا جائے اسی طرح نان بائیوں کے خلاف آپریشن کو تیز تر کیا جائے 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -