تجاوزا ت کے خلافمختلف ٹاؤنو ں میں کریک ڈاؤن،16ٹرک سامان ضبط

تجاوزا ت کے خلافمختلف ٹاؤنو ں میں کریک ڈاؤن،16ٹرک سامان ضبط

  

لاہور(اپنے نمائندے سے)ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر کے مختلف ٹاؤ نز میں کریک ڈاؤن کر کے16ٹرک سامان تجاوزات کو قبضہ میں لے لیا ہے ڈی سی اونے تمام ٹاؤنز کی انتظامیہ کوہدایت کی کہ شہر میں جہاں کہیں بھی تجاوزات نظر آئیں ان کا فوری طور پر خاتمہ کیا جائے تفصیل کے مطا بق عزیز بھٹی ٹاؤن انتظامیہ نے گنج بازار مغلپورہ، کینال روڈ سے تجاوزات کو ختم کروایا اور1 ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔واہگہ ٹا ؤن انتظامیہ نے قائد اعظم انٹر چینج ،سروس روڈ محمود بو ٹی سے تجاوزات کو ختم کرویااور1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا

سمن آباد ٹا ؤن انتظامیہ نے ندیم شہید روڈ سے تجاوزات کو ختم کر وایااور 1ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا۔نشتر ٹا ؤن انتظامیہ نے فیروز پور روڈسے تجاوزات کو ختم کر وایااور3 ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا گلبرگ ٹا ؤن انتظامیہ نے پیکو روڈ سے تجاوزات کا خاتمہ کروایا اور2ٹرک سامان قبضہ میں لے لیاراوی ٹا ؤن انتظامیہ نے مین بازاربیگم کوٹ اور جی ٹی روڈ سے تجاوزات کو ختم کروایا اور 2ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا شالیمار ٹا ؤن انتظامیہ نے شالیمار لنک روڈ اور جی ٹی روڈ سے تجاوزات کو ختم کروایا اور3ٹرک سامان قبضہ میں لے لیا داتا گنج بخش ٹا ؤن انتظامیہ نے اسلام پورہ بازار اور آؤٹ فال روڈ سے تجاوزات کو ختم کروایا اور3ٹرک سامان قبضہ میں لے لیاڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا کہ شہر سے تجاوزات کے خاتمے تک کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -