لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا چلڈرن کمپلیکس میں صفائی آگاہی کیمپ

لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا چلڈرن کمپلیکس میں صفائی آگاہی کیمپ

  

لاہور(جنرل رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیوایم سی) خالد مجید کی خصوصی ہدایت پر کمیونی کیشن ڈیپارٹمنٹ نے چلڈرن کمپلیکس میں دو روزہ چلڈرن لٹریچر فیسٹول میں صفائی و آگاہی کیمپ لگایا اور ملک بھر سے شرکت کرنے والے سکول طلبا و طالبات اور دیگر افراد میں صفائی کے حوا لے سے شعور بیدار کیااسسٹنٹ منیجر محمد عمیر خان کی نگرانی میں صفائی و آگاہی سٹال لگایا گیا اور آڈیٹوریم میں بچوں کے لےے لیکچرز،کارٹون فلم اور ڈاکومنٹری دکھانے کا اہتمام کیا گیاکمپنی کے سٹال پر صفائی و ڈینگی سے متعلق بریفنگ دی گئی اور آگاہی پر مبنی پمفلٹس بھی مہیا کئے گئے ملک بھر سے مختلف تعلیمی اداروں کے اساتذہ اور بچوں نے بڑی تعداد میں سٹال کا دورہ کیا بچوں نے چہروں اور ہاتھوں پر پینٹنگ بنوائیں اور صفائی کے پیغام بالخصوص' کلین لاہور' لکھوایامنیجر کمیونی کیشن جمیل خاور اور اسسٹنٹ منیجر محمد عمیر خان نے مختلف سیشن میں لیکچر دئےے جن میں بچوں کو صفائی کی اہمیت پر آگاہ کیا گیابچوں میں گندگی پھیلانے کی عادات کو ختم کرنے اور کوڑے دان کے استعمال کے فروغ کے لےے جگہ جگہ چھوٹے سائز کے ویسٹ بن رکھے گئے تھے جن پر اس کے استعمال کے متعلق ہدایات نمایاںطور پر لکھی گئی تھیںایل ڈبلیو ایم سی کا کوڑے دان کا کردار 'بِنی'شرکاءبالخصوص بچوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔ بِنی نے کوڑے دان کے استعمال کے لےے دلچسپ انداز میں لوگوں کی راہنمائی کی چلڈرن لٹریچر فیسٹول کے موقع پر ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے صفائی کے بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ترک کمپنی البیراک کا 50 ورکروں پر مشتمل عملہ اور مشینری صفائی کے امور کی دیکھ بھال کے لےے موجود رہا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -