انسداد ڈینگی مہم جاری،15مقامات سے لار وا تلف ،سرویلنس جاری

انسداد ڈینگی مہم جاری،15مقامات سے لار وا تلف ،سرویلنس جاری

  

لاہور(جنرل رپورٹر) ڈی سی او کیمپ آفس میں ڈینگی کی روک تھام کے حوالے سے ایک اجلاس ڈی سی او کی صدارت میں ہواای ڈی او (ہیلتھ)،اے ڈی سی (جی) ،ٹا ؤن ایڈمنسٹریٹرز نے اجلا س میں شرکت کی۔ای ڈی او (ہیلتھ) اور ڈینگی پراجیکٹ انچارج نے شہر میں جا ری انسدادِ ڈینگی کی سرگرمیوں کے متعلق ڈی سی او لاہور کو تفصیلی بریفنگ دی۔بریفنگ کے دوران انہوں نے بتایا کہ انسدادِ ڈینگی مہم میں کا م کر نے والے سٹاف نے ان ڈور ڈینگی سرویلنس کے تحت15095گھروں اور آؤٹ ڈور ڈینگی سرویلنس کے تحت6054مقامات کو چیک کیا،تمام ٹاؤنز میں ڈینگی Android فون کے ذریعے6629 تصویریں لی گئیں جبکہ15مقامات سے ڈینگی لاروا کو تلف کیا گیا۔ انہوں نے بتا یا کہ تمام ٹاؤنز نے 95قبرستانوں اور262کباڑخانوں کی ڈینگی سرویلنس کی اور276ٹائر کی دکانوں میں صفائی ستھرائی کے انتظامات کو چیک کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ 150 یونین کونسلزاور کنٹونمنٹ بورڈ کے239 حساس گھروں میںآئی آر ایس سپرے کیا گیا۔ٹاؤنز کی28 حساس یونین کونسلوں اور کنٹونمنٹ بورڈ کی07 وارڈوں میں فوگنگ سپرے بھی کیا گیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -