حکومت بچوں کے حقوق کو تحفظ دینے کیلئے عالمی معاہدوں پر عمل پیرا ہے،اشفاق سرور

حکومت بچوں کے حقوق کو تحفظ دینے کیلئے عالمی معاہدوں پر عمل پیرا ہے،اشفاق سرور

  

لاہور ( خبرنگار) صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل راجہ اشفاق سرور نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب یونیسف کے زیر اہتمام بچوں کے حقوق کے تحفظ بارے عالمی معاہدوں کی پاسداری کرتے ہوئے انہیں معاشی ، تجارتی و جنسی استحصال سے بچانے اور ان کے حقوق کے تحفظ کے لیے آجر ، اجیر، این جی اوز، سول سوسائٹی اور دیگر سٹیک ہولڈرزکے تعاون سے مشترکہ جدوجہد کررہی ہے۔ وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف کی طرف سے بچوں کو جبری مشقت سے بچانے کے لیے 5.5بلین روپے کا مالی وسائل کے حوالے سے خطیر منصوبہ ایشیاءبھر میں اپنی مثال آپ ہے جس سے چائلڈ لیبر کے خاتمے اور بحالی پروگرام کی تکمیل میں مدد ملے گی انہوں نے یہ با ت گزشتہ روز محکمہ لیبر و انسانی وسائل اور یونیسف کے زیر اہتمام”اقوام متحدہ کے بچوں کے حقوق کے تحفظ بارے کنونشن کی سلور جوبلی “کے موقع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔چائلڈ پروٹیکشن کے حوالے سے اقوام متحدہ کی پاکستان میں نمائندہ شگفتہ بھٹی، سیکرٹری لیبر فرحان عزیز خواجہ، کمشنر سوشل سکیورٹی عشرت علی، ڈی جی لیبر ویلفیئر سلیم حسین، جنرل سیکرٹری وویمن ورکرز ایسوسی ایشن شائستہ کوثر، ڈپٹی ڈائریکٹر ملت ٹریکٹر ، صنعت کاروں، مزدوروں و ایمپلائرز تنظیموں کے عہدیداران نے سیمینار سے خطاب کیا۔

 اور بچوں کے حقوق اور انہیں جبرواستحصال سے بچانے کے لیے اقوام متحدہ کے اس کنونشن کی افادیت اور موجودہ حالات میں اس کی اہمیت پر روشنی ڈالی صوبائی وزیر محنت راجہ اشفاق سرور نے کہا کہ بچوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر قسم کے گروہی ، سیاسی اور ذاتی مفادات سے بالا تر ہو کر انہیں صحت ، تعلیم اور روزگار جیسی سہولیات فراہم کرنا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کے حقوق کے حوالے سے عالمی قوانین پر عملدرآمد ، نوجوانوں ہنر مند بنانے کے لیے ٹیکنیکل تعاون اور فنی تربیت کی فراہمی کی اشد ضرورت ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -