اوکیشنز کے تیسرے آو¿ٹ لیٹ کے افتتاح میں شاندارتقریب

اوکیشنز کے تیسرے آو¿ٹ لیٹ کے افتتاح میں شاندارتقریب

  

لاہور(پ ر) فورٹریس سکوئر مال ، فورٹریس سٹیڈیم ، لاہور میں اوکیشنز کے تیسرے آو¿ٹ لیٹ کا شاندار افتتاح ہوا۔اس موقع پر ایک پُر وقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں فیشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات کے ساتھ ساتھ معززین شہر کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ آو¿ٹ لیٹ کا افتتاح معروف ایڈورٹائزنگ ایجنسی کرئیٹیو جنکشن کے سی ای او بریگیڈئیر (ر)زبیر ریحان نے کیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈئیر (ر)زبیر ریحان نے کہا کہ اوکیشنز فیشن انڈسٹری میں ایک ابھرتا ہوا نام ہے جو اپنے کام اور معیار کی بنا پر تیزی سے ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اوکیشنز کی جدت پسندی کی وجہ سے ملکی فیشن انڈسٹری کو بھی فائدہ پہنچے گا ۔ اوکیشنز کے سی ای او عرفان وہاب نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے حاضرین کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے اپنا قیمتی وقت نکال کر اس تقریب میں شرکت کی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم جلد ہی ایم ایم عالم روڈ پر اپنا نیا آﺅٹ لیٹ شروع کر رہے ہیں جبکہ اس کے فوراً بعد لاہور کے مختلف مقامات پر مزیدچار نئے آﺅٹ لیٹ بھی شروع کئے جائیں گے جس کے بعد لاہور میں اوکیشنز کے آﺅٹ لیٹس کی تعداد آٹھ ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ آئندہ برس ہم کسٹمرز کو اپنی بہترین سروسز فراہم کرنے کے لیے اپنا دائرہ کار ملک کے مختلف شہروں تک بڑھائیں گے۔

 ۔اس ضمن میں کام شروع کیا جا چکا ہے اورآئندہ برس سے ملک بھر میں Occasionsکی برانچزشروع کر دی جائیں گی۔

 Occasions نے ریڈی ٹو وئیر کپڑوں میں کسٹم میڈ ڈریسز کامنفرد تصور دینے کے ساتھ ساتھ بچوں سے بڑوں تک کی بہترین رینج بھی ایک ہی جگہ فراہم کی ہے۔Occasions نے ڈیزائنر وئیر کی جدت کو عام کسٹمرز کی قوت خرید کے مطابق بنا کر مختصر مدت میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔ Occasions نے اپنے اعلیٰ معیار کی بدولت نا صرف کسٹمرز کا اعتماد حاصل کیا ہے بلکہ اسے برقرا ر بھی رکھا ہے ۔بچے کی پہلی سالگرہ سے لے کر اس کی شادی اور ہر اہم موقع کے لیے سپیشل ڈیزائن رینج ہماری انفرادیت ہے ۔ اس موقع پر فیشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی دیگراہم شخصیات نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -