دھرنے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں،خالد پرویز

دھرنے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں،خالد پرویز

  

لاہور (وقائع نگار) صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز نے کہا ہے کہ ملک کو اس وقت کئی بحرانوں کا سامنا ہے جس سے معیشت کی چولیں ہل گئی ہیں اسلام آباد کے دھرنے ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاری میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں موجودہ حکومت کی کارکردگی ہر گز مثالی یا قابل اطمینان قرار نہیں دی جا سکتی مگر دھرنوں سے معاشی سرگرمیوں کو سیاست کی نذر کرنا بھی درست نہیں اور پاکستان کے مفاد کو داؤ پر نہ لگایا جائے اور قوم کو بیدار کیا جائے ۔

، ورغلایا اور اکسایا نہ جائے ۔ وہ آج تاجروں کے ایک اجلاس سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا 30نومبر کو اسلام آباد میں تشدد و تصادم کی راہ اپنانا ملکی مفاد میں نہیں ۔ حکومت اس حوالے سے فراخ دلی اور تحریک انصاف ذمہ داری کا مظاہرہ کرے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -