پروفیسر جنید سرفراز خان میڈیکل ایجوکیشن کے شعبہ میںپی ایچ ڈی سپروائزر مقرر

پروفیسر جنید سرفراز خان میڈیکل ایجوکیشن کے شعبہ میںپی ایچ ڈی سپروائزر مقرر

  

لاہور(جنرل رپورٹر)ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے پروفیسر جنید سرفراز خان کو میڈیکل ایجوکیشن کے شعبہ میں ملک کا پہلا منظور شدہ پی ایچ ڈی سپروائزر مقرر کیا ہے۔ ڈاکٹر جنید سرفراز خان جو کہ یو ایچ ایس کے پرووائس چانسلر بھی ہیں، ملک میں پی ایچ ڈی کے زیر انتظام چلنے والے متعدد سکالر شپ پروگرام میں پی ایچ ڈی کے طلبہ کو سپروائز کرسکیں گے۔

 ان کا انتخاب 3سال کیلئے عمل میں آیا ہے۔ ڈاکٹر جنید نے میڈیکل ایجوکیشن کے مضمون میں یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ۔ ان کی سپروائزر برطانیہ کی لیور پول یونیورسٹی کی پروفیسر جنیٹ سٹرائیونز تھیں۔ پروفیسر جنید سے متعلقہ معلومات ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ویب سائیٹ پر بھی اپ لوڈ کردی گئی ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -