شریف برادران کی پالیسیوں سے ملک کی تقدیر بدل جائے گی،طارق نبیل

شریف برادران کی پالیسیوں سے ملک کی تقدیر بدل جائے گی،طارق نبیل

  

لاہور ( وقائع نگار )مسلم لیگ ن کے رہنماءطارق نبیل نے کہا کہ شریف برادرن کی شاندار اقتصادی پالیسوں سے ملک کی تقدیر بدل جائیگی اور آنے والے وقت میں ملک خوشحالی کی طرف گامزان ہوگا دس ماہ میں حکومت کی اعلیٰ کارکردگی نے ثابت کردیا ہے کہ موجودہ حکمران ملک سے مخلص اور معاشی حالات درست کرنے میں سنجید ہ ہیں اور ملک کو ترقی کی راہ پر ڈالنے پر گامزان ہیں۔

 اُنھوں نے کہا کہ ڈالر کی قیمت میں کمی اور ملک میں جاری ترقیاتی کاموںکی وجہ سے آنے والے دنوں میں ملک کی قسمت بدل جائیگی اور کاروباری حالات بہتر ہونگے ۔اُنھوں نے مطالبہ کیا کہ راوی روڈ کی سٹرکوں کی تعمیر ،سڑیٹ لائٹ ،پیج ورک کاکام مکمل کرایا جائے اور ناجائزجالانوں کا سلسلہ روکا جائے۔طارق نبیل نے کہا کہ تاجر برادری مسلم لیگ ن کی ترجحات واصلاحات اور ترقی پسند شوچ پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اورلاہور میں جاری ترقیاتی کاموں کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -