جی آئی ایس کے چند طلباءکا احتجاج بے بنیاد ہے، ڈگری میں کوئی تبدیلی کی گئی ہے اور نہ ہی نصاب ،ترجمان پنجاب یونیورسٹی

جی آئی ایس کے چند طلباءکا احتجاج بے بنیاد ہے، ڈگری میں کوئی تبدیلی کی گئی ہے ...

  

لاہور( ایجوکیشن رپورٹر ) پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان نے کہا ہے کہ جی آئی ایس کے چند طلباکا احتجاج بے بنیاد ہے ان کی ڈگری میں نہ تو کوئی تبدیلی کی گئی ہے اور نہ ہی نصاب اور اساتذہ تبدیل کئے گئے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ جی آئی ایس میں صرف ڈائریکٹر کی تبدیلی آئی ہے اس سے قبل جی آئی ایس میں کوئی متعلقہ میدان کا پی ایچ ڈی موجود نہ تھا جبکہ اب تعینات ہونے والے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ساجد رشیدجی آئی ایس کے مضمون میں کینیڈا کی یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی ڈگری ہولڈر ہیں اور یہ طلباءکے بہترین مفاد میں ہیں۔جی آئی ایس کے صرف چند طلباءہی بے مقصد احتجاج کر رہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -