طلبہ ئپوری توجہ اور تندہی سے طبی تعلیم کے حصول پرتوجہ دیں، انجم حبیب

طلبہ ئپوری توجہ اور تندہی سے طبی تعلیم کے حصول پرتوجہ دیں، انجم حبیب

  

لاہور(جنرل رپورٹر)پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے امیرالدین میڈیکل کالج کے نئے تعلیمی سیشن میں داخلہ لینے والے طلباءو طلبات پر زور دیا ہے کہ پوری توجہ اور تندہی سے طبی تعلیم کے حصول پرتوجہ دیں اور اپنے مقصد کو کامیابی سے حاصل کر کے بحیثیت ڈاکٹر قوم و ملک کی خدمت کریں - قوم کو اس وقت صحت کے میدان میں اچھے اور قابل ڈاکٹروں کی اشد ضرورت ہے- وزیر اعلی کی طرف سے قائم کردہ امیر الدین میڈیکل کالج ڈاکٹروں کی کمی پوری کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا - صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر انجم حبیب وہرہ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف او رمحکمہ صحت پنجاب نے صوبے بھر میں طبی سہولیات کی مفت اور فوری فراہمی کے لئے انقلابی اقدامات کئے ہیں- حال ہی میں ہسپتالوں میں کام کرنے والے پیرا میڈکس کو کنٹریکٹ سے ریگولر بنیادوں پر ملازمت فراہم کر کے وزیر اعلی نے طبی شعبے سے اپنی گہری دلچسپی اور ہمدردی کا ثبوت فراہم کیا ہے - انہوں نے کہا کہ امیر الدین میڈیکل کالج آنے والے وقتوں میں نہ صرف لاہور شہر بلکہ پورے صوبے کا قیمتی اثاثہ ثابت ہو گا او ریہاں سے فار غ التحصیل طلبا و طالبات طبی شعبے میں شاندار خدمات سرانجام دیںگے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -