گورنمنٹ این ڈی اسلامیہ ہائی سکول فیروز پور روڈ کے طلباءکا دورہ ایوان کارکنان

گورنمنٹ این ڈی اسلامیہ ہائی سکول فیروز پور روڈ کے طلباءکا دورہ ایوان کارکنان

  

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)آئی بی ایل کالج‘ سمن آباد‘ لاہور اور گورنمنٹ این ڈی اسلامیہ ہائی سکول‘ فیروز پور روڈ‘ لاہور کے طلباءاور اساتذہ کرام نے نظریہ¿ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناءموبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے گورنمنٹ کالج آف ویمن‘ بند روڈ‘ لاہور‘ ودیگر سکولوں نے وزٹ کیا۔

گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول‘ شاہدرہ ٹاﺅن‘ لاہور‘ فائن پبلک ہائی سکول‘ کوٹلی عبدالرحمن‘ باغبانپورہ‘ لاہور‘ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول‘ اعوان ٹاﺅن‘ لاہور‘ گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول‘ شادیوال رکڑ‘ اعوان ٹاﺅن‘ لاہور‘ سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ گرلز مڈل سکول‘ کوچہ محمدی سلطانپورہ‘ لاہور اور گورنمنٹ فرخ ماڈل سکول‘ سوامی نگر‘ لاہور کا وزٹ کیا۔ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان لاہور اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد930تھی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -