پرائس مجسٹریٹوں کے چھاپے جاری،94دکانداروں کے چالان

پرائس مجسٹریٹوں کے چھاپے جاری،94دکانداروں کے چالان

  

لاہور(جنرل رپورٹر)پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے شہر بھر میں گرانفروشوں اورذخیرہ اندوزوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا اور کارروائی کر تے ہوئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے 780دکانوں کو چیک کیا اور گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والے94 دکانداروں کے چالان کیے جبکہ 1,13,800 روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔07افرادکے خلاف مقدمات درج کروائے گئے اور07افراد کو گرفتار کروایا گیا۔ڈی سی او لاہور نے کہا ہے کہ شہر بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پوری طرح متحرک ہیں اور کسی کو گرانفروشی یا ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -