موجود ہ حکومت بری طرح ناکام ہوچکی ہے ،سجاد بلوچ

موجود ہ حکومت بری طرح ناکام ہوچکی ہے ،سجاد بلوچ

  

لاہور (پ ر) مسلم لیگ لیبر ونگ پنجاب کے صدر سجاد بلوچ ، جنرل سیکرٹری پنجاب ارشد بخاری نے جہلم سے آئے ہوئے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمران بیرونی دوروںپر ملک کے کروڑوں روپے خرچ کررہے ہیں اور مزدوروں کے بچوں کو علاج معالجہ سے سہولیات نہیں مل رہی جو ان کا بنیادی حق ہے ،غریبوں کے بچے سرکاری ہسپتالوں میں آکسیجن نہ ملنے کی وجہ سے مر رہے ہیں ۔

اور لوگ حکمرانوں کو بد دعائیں دے رہے ہیں اور آج بھی لوگ چوہدری پرویز الہٰی کا دور حکومت یاد کررہے ہیں،جس میں لوگوں کو مفت علاج معالجہ کی سہولیات مل رہی تھیں اور ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آرہی موجودہ حکومت بری طرح ناکام ہو چکی ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -