پی اینڈ ڈی بلڈنگ میں نئی کینٹین بنانے کیلئے فزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے کا حکم

پی اینڈ ڈی بلڈنگ میں نئی کینٹین بنانے کیلئے فزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے کا حکم

  

لاہور (خبر نگار خصوصی) پنجاب سول سیکٹرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن کے مطالبے پر حکومت پنجاب نے پرانی پی اینڈ ڈی بلڈنگ ،میں نئی کینٹین بنانے کیلئے محکمہ تعمیرات کے حکام کو فزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے کا حکم جاری کر دیا ۔پرانی پی اینڈ ڈی بلڈنگ میں حکومت پنجاب کے چھ بڑے محکمے کام کرتے ہیں جہاں سینکڑوں ملازمین اپنے فرائض ادا کرتے ہیں مگر وہاں کینٹین نہیں تھی۔

اس کے علاوہ دیگر محکموں میں محکمہ انہاربلاک،محکمہ ایکسائز بلاک ، محکمہ جنگلات بلاک اور محکمہ ہاوسنگ بلاک، میں واٹر فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب کیلئے بھی فزیبلٹی رپورٹ تیار کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے ۔ ایسوسی ایشن کے مطالبے پر مزید ایچ بلاک،میں نصب لفٹ چئیر ز نئی لگانے کے لئے بھی تخمینہ لاگت پر ایڈ منسٹریٹو منظوری دے دی گئی ہے ۔پنجاب سول سیکٹرٹریٹ ایمپلائز ایسوسی ایشن نے اپنے ان مطالبات کی منظوری پر آفیسر ان بالا کا شکریہ ادا کیا ہے اور حکومت پنجاب کے سرکاری ملازمین کے ویلئفیر وژن کو بے حد سراہا ہے ۔جس سے ملازمین کو پینے کا صاف پانی اورتازہ کھانے کی فراہمی ہو سکے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -