حبس بے جا کی درخواست پر کارروائی،دوکمسن بچے ماں کے حوالے کرنے کاحکم
لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے حبس بے جا کی دائر درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے 2کمسن بچے درخواست گزار ماں کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا ہے عدالت میں درخواست گزار اچھرہ کی رہائشی ثمرین نے مو¿قف اختیار کیا ہے کہ اس کی شادی نعمان سے ہوئی جس میں سے 2بچے 7سالہ علی اور 4سالہ رمشا پیداہوئی تاہم کچھ عرصہ قبل سائلہ کے خاوند نے گھریلو ناچاقی پر اسے مارپیٹ کا نشانہ بنانے کے بعد گھر سے نکال کر دونوں بچوں کو زبردستی اپنی تحویل میں رکھا ہوا ہے ،اس حوالے سے مقامی تھانے میں کارروائی کے لئے درخواست بھی دی گئی لیکن پولیس نے کارروائی سے انکار کردیا ہے لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ سائلہ کے بچے بازیاب کروا کر اس کے حوالے کرنے کا حکم دیا جائے،عدالتی حکم پر پولیس نے بچوں اور والد کو عدالت میں پیش کردیا جہاں عدالت نے بچوں کو ماں کے حوالے کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی ہے۔