ایڈیشنل سیشن جج نے شادی شدہ جوڑوں کو بلاوجہ ہراساں نہ کرنے کا حکم دے دیا
لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج نے شادی شدہ جوڑوں کو بلاوجہ ہراساں نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے دائر درخواستیں نمٹا دی ہیں ۔عدالت میں درخواست گزار ثمینہ نے مو¿قف اختیار کیا کہ اس نے عابد سے پسند کی شادی جبکہ عروج نے کہا کہ اس نے حسن نے پسند کی شادی کی ہے تاہم دونوں درخواست گزاروں کا کہنا ہے کہ ان رشتوں سے ان کے گھر والے خوش نہیں ہے اور اسی وجہ سے وہ انہیں پولیس کی ملی بھگت سے مختلف حیلے بہانوں سے ہراساں کررہے ہیں جس پر مقامی پولیس کو متعدد بار درخواستیں دی گئیں لیکن پولیس کسی بھی قسم کی کارروائی کرنے کی بجائے شوہروں سے علیحدگی کے لئے دباﺅ ڈال رہے ہیں
لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیا جائے جس پر عدالت نے پولیس کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے دائر ہراساں کرنے کی درخواستیں نمٹا دی ہیں۔