وکیل کے باپ کی ضمانت خارج ہونے پر وکلاءنے ایڈیشنل سیشن جج کو کام سے روک دیا

وکیل کے باپ کی ضمانت خارج ہونے پر وکلاءنے ایڈیشنل سیشن جج کو کام سے روک دیا

  

لاہور(نامہ نگار) سیشن کورٹ میں وکیل کے باپ کی ضمانت خارج ہونے پر وکلاءنے ایڈیشنل سیشن جج نسیم احمد ورک کی عدالت کو تالہ لگا کر انہیں چار گھنٹے تک عدالت امور کی انجام دہی سے رو کے رکھا ۔ ملزم جعلسازی اور جعلی چیک دینے کے مقدمے میں ملوث تھا ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی لاہور بار کے سیکریٹری نے موقع پر پہنچ کر معاملہ رفع دفع کرا دیا۔ تفصیلات کے مطابق مقامی وکیل کے باپ عباس نقوی کے خلاف تھانہ نوانکوٹ میں مقدمہ درج تھا۔اس نے اپنی ضمانت کے لئے عدالت میں درخواست دائر کر رکھی تھی۔ گزشتہ روزمذکورہ درخواست خارج ہوئی تو وکلاءکے ایک گروپ نے فاضل جج کو باہر نکلا کر عدالت کو تالہ لگا دیا جس کے بعد تقریبا چار گھنٹے تک عدالتی امور مو خر رہے ، اس واقعہ کی اطلاع لاہور بار کے سیکریٹری سلیم لادھی کو ہوئی تو انہوں نے موقع پر پہنچ کر معاملہ رفع دفع کرا دیا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -