شہری سے فراڈ کرنیوالے ملزم کی ضمانت رقم واپس کرنے پر منظور

شہری سے فراڈ کرنیوالے ملزم کی ضمانت رقم واپس کرنے پر منظور

  

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل سیشن جج قمرالزمان نے فراڈ کے ذرےعے لئے ہوئے 13ہزار 200ڈالر شہری کو واپس کرنے والے وقاص کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔ ملزم کے خلاف ایف آئی اے حکام نے مقدمہ درج کر رکھا تھا ۔ استغاثہ کے مطابق ملزم نے مقامی شہری کو پر کشش منافع کا لالچ دے کر اس سے کاروبار کے لئے 13ہزار200 امریکی ڈالر لے لئے تھے تاہم اس نے ایک طویل عرصہ تک نہ تو منافع دیا اور نہ ہی شہری کو اصل رقم واپس کی جس پر شہری نے اس کے خلاف ایف آئی اے میں مقدمہ درج کرا دیا ۔مقدمہ درج ہوتے ہی ملزم نے شہری کو اس کی رقم واپس لوٹا دی جس کی بناپر فاضل عدالت نے گزشتہ روز اسے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دے دیا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -