فراڈ میں ملوث 2خواتین کے خلاف دائر منسوخی ضمانت کی درخواست خارج

فراڈ میں ملوث 2خواتین کے خلاف دائر منسوخی ضمانت کی درخواست خارج

  

لاہور(نامہ نگار) ایڈیشنل سیشن جج محمد نوید اقبال نے کروڑوں روپے فراڈ میں ملوث 2خواتین کے خلاف دائر منسوخی ضمانت کی درخواست خارج کر دی ۔ عدالت میں درخواست گزارمقدمہ مدعی رباب علی نے اپنے وکیل کی وساطت سے دائر منسوخی کی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ شازیہ احمد اور عائشہ نصیب نے درخواست گزار کے ساتھ مشترکہ طور پر کیٹرنگ وغیرہ کا کاروبار کیا جس میں درخواست گزار نے 1کروڑ سے زائد رقم اونسٹ کی اور ایک مشترکہ اکاﺅئنٹ کھلوایا گیالیکن دونوں خواتین نے میرے علم میں لائے بغیر بینک سے اکثر اوقات رقم نکلواتی رہیں،بعدازاں سائلہ کو معلوم ہوا کہ2 کروڑ 19لاکھ روپے کی رقم خرد برد کر لی گئی ہے جس پر اس نے ان کے خلاف مقدمہ درج کروا دیاجس پر ملزمان نے مقامی عدالت سے ضمانت کروالی جس کے بعد بعد معاملہ ٹرائل کورٹ میں چلا گیا تو ملزمان کی عدم پیشی پر عدالت نے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 22نومبر تک انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیا تھالیکن وہ پیش نہ ہوئے تھے اور تا حال بھی پیش نہیں ہورہے ہیں لہذا عدالت سے استدعا ہے کہ ملزمان کی ضمانت منسوخ کی جائے ،عدالت نے وکلاءکے دلائل سننے کے بعد مذکورہ بالا احکامات جاری کردیئے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -