مسلم لیگ (ن )کے پرانے کارکنوں کا افغان پارک سنت نگر میںاجلاس

مسلم لیگ (ن )کے پرانے کارکنوں کا افغان پارک سنت نگر میںاجلاس

  

لاہور(جنرل رپورٹر) مسلم لیگ ن کے پرانے کارکنوں کا ایک اجلاس افغان پارک سنت نگر میں منعقد ہوا جس میں حلقہ این اے 120کے کارکنوں نے شرکت کی ۔اجلاس کی صدارت علاقہ کی معروفت شخصیت اور تحریک نجات کے سرگرم سینئر کارکن کرکٹر ملک منظور مانی نے کی ۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے منظور مانی نے وزیر اعظم نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی بصیرت کو سراہاجبکہ منظور مانی نے اپنے قائد نواز شریف سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ این اے 120کے پرانے 1985والے کارکنوں کو ملاقات کا موقع دیں تاکہ آ پ کے پرانے کارکنوں کا حوصلہ افزائی ہواور بھرپور طریقے سے کارکن پارٹی کے لئے کام کریں ۔انہوں نے کہا کہ این اے 120لاہور کی تنظیم کے عہدیداروں نے پرانے جانثار اور مخلص کارکنوں کو بالکل نظرانداز کردیا ہے ۔

جس وجہ سے علاقے میں پارٹی کو بہت نقصان ہورہا ہے

منظور مانی نے کہا کہ علاقہ سنت نگر کے کچھ مفاد پرست لوگوں نے مسلم لیگ ن کے پرانے کارکنوں کو حمزہ شہباز شریف سے بھی ملنے نہیں دیا تاکہ ان کے مفاد ختم نہ ہوجائیں اس لئے ہم اپیل کرتے ہیں کہ پارٹی قائد او روزیر اعظم نواز رشریف اپنے پرانے کارکنوں سے ملاقات کا ٹائم دیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -