30 نو مبر کوعمران کی سیاست ختم ہوجائے گی، ثریا نسیم

30 نو مبر کوعمران کی سیاست ختم ہوجائے گی، ثریا نسیم

  

لاہور(پ ر) مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی ثریا نسیم نے کہا ہے کہ 30 نو مبر کوعمران خان کی سیاست ختم ہوجائے گی۔ عوام تحریک انصاف کی افواہوں پرکان نہ دھریں تحریک انصاف کے سواء کوئی سیاسی جماعت جلاؤگھیراؤ کی بات نہیں کرتی اور نہ ہی پارلیمان کو اور ڈاکوؤں اور چوروں کی آماجگاہ قرار دیتی ہے

عمران خان 2002کے الیکشن میں دھاندلی کا رونانہیں روتے صرف 2013کے انتخابات کے بارے میں واویلا کرتے رہتے ہیں اگر ثبوت ہے تو الیکشن کمیشن کو پیش کیوں نہیں کرتے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے جو جلاؤگھیراؤ جیسے منفی ہتھکنڈوں کی بجائے عوام کی خدمت کے عزم پر یقین رکھتی ہے نواز شریف شرافت کی سیاست کے علمبردار ہیں اور وہ عوامی مسائل کے حل کے وعدے پورے کر رہے ہیں۔عمران خان اپنے سیاسی مستقبل سے مایوس ہوچکے ہیں اس لئے وہ بہکی بہکی باتیں کررہے ہیں۔ان کے پاس عوام کو دینے کے لئے کچھ نہیں ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -