مولانا محمد نعمان صدیقی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

مولانا محمد نعمان صدیقی طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے

  

لاہور(سٹاف رپورٹر) برصغیر پاک و ہند کے مامور عالم دین شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد ادریس کاندھلویؒ کے بڑے بیٹے اور مولانا محمد مالک کاندھلویؒ کے بڑے بھائی مولانا محمد نعمان صدیقی طویل علالت کے بعد تقریباً 95 سال کی عمر میں لاہور میں انتقال کر گئے مولانا مرحوم کی نماز جنازہ جامعہ اشرفیہ لاہور میں ادا کی گئی جس میں علماءو اساتذہ اور طلبا سمیت تمام شعبہ زندگی سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم حضرت مولانا محمد عبیداللہ ، مولانا فضل الرحیم ، مولانا حافظ اسعد عبید، مولانا محمد اکرم کاشمیری، پروفیسر مولانا محمد یوسف خان،مولانا زبیر احسن، حافظ خالد حسن، مولانا فہیم الحسن تھانوی اور مولانا مجیب الرحمن اور دیگر علماءنے اظہار تعزیت کیا۔

تے ہوئے کہا کہ مولانا نعمان کی وفات سے ملک ایک جید عالم دین اور نامور علمی و دینی شخصیت سے مرحوم ہوگیاانہوں نے مرحوم کیلئے جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دُعا کی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -