معروف صنعت کار الحاج چودھری اشرف کی 31ویں برسی کا انعقاد

معروف صنعت کار الحاج چودھری اشرف کی 31ویں برسی کا انعقاد

  

لاہور(پ ر)اشرف گروپ آف انڈسٹریز کے بانی سابق سنیٹر سندھ اور معروف صنعت کار الحاج چودھری اشرف (مرحوم ) کی 31ویں برسی ، جو کہ چیئرمین اشرف گروپ آف انڈسٹریز ،سابق صدر زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈ اور سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ چودھری محمد ذکاءاشرف کے والد کی نہایت عقیدت و احترام سے منائی گئی ۔اس موقع پر سندھ اور پنجاب سے آئے ہوئے معززین کی کثیر تعداد کے علاوہ سول اعلیٰ حکام سیاستدان ،ممبر صوبائی اور قومی اسمبلی اور سابق ناظمین اہم شخصیات اور صحافیوں نے شرکت کی ۔تقریب میں مقررین نے مرحوم کی زرعی انقلاب اور سماجی خدمات پر روشنی ڈالی اور ان کی بلند درجات و مغفرت اور پاکستان اور عالم اسلام میں مسلمانوں کو درپیش مشکلات کے حل کےلئے دعاکی ۔ برصغیر کے مسلمانوں کے تحریک آزادی کے سلسلہ میں آپ کی گرانقدر خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔قیام پاکستان سے قبل انہوں نے نہ صرف سندھ میں کاروبار ور سماجی امور میں بھرپور حصہ لیا بلکہ اپنے ماموں چودھری رحمت خان جن کا شمار قائداعظم کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -