سیمل کامران کے خلاف درج مقدمے کی سماعت 22دسمبر تک ملتوی

سیمل کامران کے خلاف درج مقدمے کی سماعت 22دسمبر تک ملتوی

  

لاہور(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج طارق افتخارنے سابق ممبر پنجاب اسمبلی سیمل کامران کے خلاف درج مقدمے کی سماعت 22دسمبر تک ملتوی کر دی ہے، عدالت عالیہ نے مذکورہ مقدمے کی سماعت کے خلاف حکم امتناعی جاری کر رکھاہے جس کی وجہ سے گزشتہ روز کوئی پیش رفت نہ ہو سکی ۔ےاد رہے کہ سیمل کامران کے خلاف الیکشن کمیشن نے استغاثہ دائر کر رکھا ہے کہ ملزم نے اسمبلی کی رکنیت حاصل کرنے کے لئے اپنی دہری شہریت کا ذکرنہیں کیا تھا لہذا اس سے وہ تما رقوم واپس لی جائیں جو اس نے تنخواہ اور دیگر مراعات کی مد میں حاصل کی تھیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -