قتل مقدمہ میں 5ماہ سے چالان پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او کو شوکاز نوٹس جاری

قتل مقدمہ میں 5ماہ سے چالان پیش نہ کرنے پر ایس ایچ او کو شوکاز نوٹس جاری

  

لاہور(نامہ نگار)ضلع کچہری میں مجسٹریٹ عابد اعوان نے گزشتہ5ماہ سے قتل کے مقدمہ میں چالان پیش نہ کرنے پر ایس ایچ اوتھانہ شادباغ کو شوکاز نوٹس جبکہ انوسٹی گیشن افسر کو مقدمہ کے ریکارڈ سمیت طلب کرتے ہوئے سماعت 29نومبر تک ملتوی کردی ہے ۔ استغاثہ کے مطابق ملزم طاہر عرف طاری اور اس کے نامعلوم ساتھی پر الزام ہے کہ انہوں نے معمولی تلخ کلامی پر محمد اسحاق کو قتل کردیا تھا جس پر پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 183/14بجرم302/324/34درج کرنے کے بعد گزشتہ 5ماہ سے عدالت میں چالان جمع نہیں کروایا گیاہے ۔گزشتہ روز سماعت کے موقع پر مقدمہ کی جانب سے پیش ہونے والے ایڈووکیٹ مدثر چودھری اور سائرہ شاہین مغل نے عدالت میں مو¿قف اختیار کیا کہ پولیس 14دنوں کے اندر مکمل یا نامکمل چالان عدالت میں جمع کروانے کی پابند ہے لیکن پولیس نے تاحال عدالتی حکم کے باوجود اس پر عمل درآمد نہیں کیا جس پرعدالت نے گزشتہ روز مذکورہ بالا احکامات جاری کردیئے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -