عمران دھرنے سے اقتدار کی سیڑھی پر چلنے کی کوشش کررہے ہیں ، عرفان دولتانہ

عمران دھرنے سے اقتدار کی سیڑھی پر چلنے کی کوشش کررہے ہیں ، عرفان دولتانہ

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ عمران خان اپنے دھرنے سے اقتدار کی سیڑھی پر چلنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن خودپستی کا شکار ہوچکے ہیں۔عوام ان کے دھرنے کے مقاصد سمجھ چکے ہیں اس لئے وہ عمران خان کے دھرنے سے دور ہیں۔ایک بیان میں انہوں نے کہاکہپاکستانی قوم نے ووٹ کی طاقت سے ہر آمر کو شکست دی. قوت سے اقتدار میں آنے والوں کو قوم نے ہمیشہ ووٹ کی قوت سے مسترد کیا. 18کروڑ عوام کو 2002 کے دھاندلی زدہ انتخابات نہیں بھولے۔

آئین کے مطابق بننے والی عبوری حکومت کے تحت تاریخ کے غیر متنازعہ انتخابات پر انگلیاں اٹھانے والے سول آمر کو 2002 کے انتخابات کو بھی یاد رکھنا چاہیے۔ پاکستان مسلم لیگ(ن) کا اقتدار عوام کے بھرپور اعتماد کا مظہر ہے آمریت کا ساتھ دینے والے ہمیں کو سیاسی اخلاق کا لیکچر نہ دیں. عوام نے آمر اور اس کے حواریوں کو بد ترین عدم اعتماد کر کے انتخابی میدان سے ہمیشہ کے لئے آؤٹ کر دیا ہے-

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -